ایف بی آر کا تاجروں ،دکانداروں اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان

ایف بی آر کا تاجروں ،دکانداروں اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان

حکومت نے مزید سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا کا فیصلہ کر لیا، تاجروں نے بھی حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو ہر صورت بڑھانا ہی ہوگا، اس کے بنا کوئی حل نہیں، سمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ایک ناسور ہے، اس کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کرنا ہی ہوں گے، پاکستان کی مالی مشکلات ٹیکس ریونیو بڑھا کر ہی کم کی جا سکتی ہیں۔

 زبیر طفیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمگلنگ کے خلاف فوری کریک ڈاون شروع کیا جائے، سمگلنگ سے مقامی صنعتوں کو بھی شدید نقصانات ہورہے ہیں۔