ایشین ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست

ریاض: ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن کے فائنل میں تھالینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ریاض میں کھیلے گئے فائنل میچ میں تھائی لینڈز کے کیوئسٹ نے پاکستان کے اسجد اقبال، اویس منیر تین صفر سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں ناکامی کے بعد پاکستان نے سلور میڈل جیتا ہے۔

پہلے سنگل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو باآسانی شکست ہوئی تھی، دوسرے سنگل میں اویس منیر نے اچھا مقابلہ کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براون بال پر فاول کیا، جس کے بعد تھائی پلیئر نے فریم کلیئر کردیا۔

ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کو نہ روک سکا، یوں تھائی لینڈ تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت گیا۔

 پاکستان نے اس سے قبل ایشین 6 ریڈ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔