انٹرنیٹ سے متعلق پی ٹی اے کی اہم وضاحت

انٹرنیٹ سے متعلق پی ٹی اے کی اہم وضاحت

اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈیشن کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی اہم وضاحت آگئی۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی 7میں سے2سب میرین کیبلز میں خرابی آئی جس میں سے ایک کیبل کو ایران، قطر میں ری راؤٹنگ سے 250جی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسری سب میرین کیبل بھی کراچی کے قریب خراب ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کیلئے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں مزید پیش رفت سے صارفین کو مطلع کر دیا جائے گا۔