انسانوں کو "مریخ” پر بسانے کا منصوبہ، کامیاب پیش رفت

انسانوں کو "مریخ” پر بسانے کا منصوبہ، کامیاب پیش رفت

انسان خلا تسخیر کرنے کے ساتھ مریخ پر جانے کا بھی خواہشمند رہا ہے اور اب اس سیارے پر انسانوں کی دنیا بسانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

ہمارے نظام شمسی میں مریخ سیارے کو زمین کے ماحول سے قریب تر گردانا جاتا ہے۔ کئی خلائی مشن بھی وہاں بھیجے گئے اور وہاں زندگی کے آثار اور پانی کی تلاش کی کوششیں بھی جاری ہیں اور اس حوالے سے کئی کامیاب پیش رفت بھی ہوئی ہے۔

تاہم اب مریخ پر انسانوں کی دنیا بسانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ مریخ جیسے ماحول میں ایک سال سے زائد دن قیام کے بعد چار افراد کی حقیقی دنیا میں واپسی ہوگئی۔

اس تجربے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مریخ پر طویل دورانیے کے مشنز سے انسانی جسم اور ذہن پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

امریکا اور چین 2030 میں مریخ پر انسانوں کو بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اسی حوالے سے امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ جیسے ماحول پر مبنی ایک تھری ڈی پرنٹڈ جگہ گزشتہ سال تیار کی تھی۔

مریخ کے ماحول سے مشابہہ اس جگہ پر گزشتہ سال جون 2023 سے چار افراد مقیم تھے جو ایک سال سے زائد عرصہ وہاں گزارنے کے بعد مریخ جیسے ماحول سے واپس اپنی اصل دنیا میں آگے ہیں۔