امریکی مشن اپولو نے چاند سے لایا گیا کون سا تحفہ پاکستان کو دیا تھا؟

امریکی مشن اپولو نے چاند سے لایا گیا کون سا تحفہ پاکستان کو دیا تھا؟

مریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دورہ سندھ کے دوران نیشنل میوزیم کراچی میں تاریخی و نایاب اشیاء اور نوادرات کے ساتھ ساتھ چاند کے پتھر کا ایک ٹکڑا بھی دیکھنے کا موقع ملا۔

یہ پتھر امریکی مشن اپولو کے عملے نے پاکستان کو تحفے میں دیا تھا، چاند سے لایا گیا قیمتی پتھر اہل پاکستان کیلئے تحفہ کہا گیا تھا۔

انسانی عظمت کا یہ بے مثال نمونہ 17 جون 1973ء سے نیشنل میوزیم کراچی کی زینت بنا ہوا ہے۔