امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

نیویارک:اٹلانٹا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک،ایک زخمی ہوگیا۔ مشتبہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں اکتالیس سالہ شخص کو نو گولیاں ماری گئیں جبکہ ساٹھ سالہ شخص تین گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مشتبہ خاتون حملہ آور کو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔