امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ امریکی سینیٹ کی 35 اور 36 ریاستوں کے گورنرز کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان میں برتری کے لیے 5 نشستوں کی ضرورت ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ میں برتری کے لیے ریپبلکنز کو ایک سیٹ درکار ہے۔ انتخابات کے لیے 4 کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی اندازوں میں بتایا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کی برتری کا امکان زیادہ ہے