
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع
فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے یو این میں سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں کانفرنس بھی آج ہوگی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈلائن میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ٹرمپ کی پہلے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوگی، صدر ٹرمپ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان سے بھی ملیں گے، یوکرین، ارجنٹائن اور یورپی یونین رہنماؤں سے بھی ٹرمپ کی ملاقات ہوگی۔
اقوام متحدہ (یواین) میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کےلیے سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی۔
فلسطین سے متعلقہ کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔یو یارک میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی میزبانی میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کی مشاورت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورت میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں یکساں موقف اپنانے پر مشاورت کی۔
مشاورتی اجلاس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اردن، مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیے کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔
اجلاس میں عالمی امور پر مشترکہ مؤقف اور مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے اسلامی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات اور تعاون پر زور دیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔