اسرائیلی شاپنگ مال میں چاقو حملہ

اسرائیلی شاپنگ مال میں چاقو حملہ

شمالی اسرائیل کے شاپنگ سینٹر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

اسرائیل کی Ynet نیوز سائٹ نے ملزم حملہ آور کا نام جود رابعہ بتایا ہے جو نحف سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ وہ اسرائیلی قصبہ ہے جہاں بہت سے اسرائیل کے فلسطینی شہری رہتے ہیں۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم فلسطینی اسلامی جہاد نے ٹیلی گرام سائٹ پر ایک پوسٹ میں اس حملے کو ایک "بہادرانہ کارروائی” قرار دیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کرمیل شاپنگ مال حملے میں ہلاک اور زخمیوں کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ ہیں۔  اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ چاقو سے حملہ اسرائیلی افواج کے جرائم کا فطری ردعمل ہے۔ ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ کرمیل میں چاقو سے حملہ "[اسرائیلی] قبضے کے جرائم اور غزہ اور مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت” کا فطری ردعمل تھا۔