چین نے کہا ہےکہ پاک چین تعلقات خطرے میں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام بنانےکے لیے پُرعزم ہیں۔
ترجمان
چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اور پاکستان کے باہمی
اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
ترجمان
چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری انسانیت کی دشمن ہے،
دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اور سانحات دوبارہ ہونے سے روکنا عالمی برادری
کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔