بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کا اہم بیان
وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے تاریخی بجلی ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 500 یونٹ تک کےصارفین کیلئے 14روپے فی یونٹ کا ریلیف احسن اقدام ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی ریلیف نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے نوازشریف کی ہدایت پر عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا،وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 50 ارب روپے کم کر کے بجلی قیمتوں میں ریلیف دیا جس سے 200 یونٹ والےصارفین مستفید ہو رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کےلیےکام ہو رہا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کےلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کیخلاف اقدامات اور اصلاحات سے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہیں نوازشریف کی قیادت میں معاشی استحکام کے بعد عوام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔