اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 11 روپے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 11 روپے سستا

امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر بند ہوا تھا۔