انٹرنیٹ سروس میں خرابی پر پی ٹی اے کا اہم بیان
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کےسسٹم میں خرابی سےانٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس سے براڈ بینڈ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ سروسز کی بحالی تک صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
لک بھر کے بڑے شہر کراچی لاہور اسلام آباد پنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔
پی ٹی سی ایل ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جبکہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔