اسلام آباد کی بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف
اسلام آباد کی بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بینک ڈکیتیوں میں استعمال سب مشین گن نامعلوم باوردی شخص نے ایس پی یو ہیڈکوارٹرسے نکلوائی، نامعلوم شخص نے اپنا نام دلاور بتایا اور خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کیا ساتھ ہی کسی اور پولیس اہل کار کا بیلٹ نمبر اپنا ظاہر کیا۔
پولیس کا اسلحہ ایک غیر متعلقہ شخص کو کیسے دیا گیا، کس نے دیا، کیوں دیا، ملزم کون تھا،کہاں سے آیا تھا،کیا عزائم تھے،کس وجہ سے پولیس اہل کاروں کو دھوکا دیا یہ تمام سوالات جواب طلب ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں اس ہفتے بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہوئیں جبکہ 2 بینک وینز بھی لوٹ لی گئیں، چاروں وارداتوں کے دوران ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 گارڈز اور5 شہری زخمی ہو ئے تھے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔