روسی وزیر دفاع نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

سال 2021 میں افغان طالبان کےافغانستان پرقبضےکےبعدسےدہشتگردوں کے لیے افغانستان محفوظ پناہ کے طور پر ابھرا ہے، افغان طالبان کے اقتدارپرقابض ہونےکےبعدسےخطےمیں دہشت گردی اوربدامنی کوہواملی ہے ، افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی جنت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

افغان طالبان براہ راست دہشت گردوں کو خطے میں بد امنی پھیلانے کے لیے محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں ، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی جانب سے نہ صرف ٹھکانے بلکہ بھرپور مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

خطے میں مسلسل دہشتگردی اور بد امنی کو ہوا دینے میں افغان طالبان الہ کار کے طور پر عیاں ہو گئے ہیں، افغان طالبان کی سربراہی میں ٹی ٹی پی اور ISKP دہشتگرد تنظیموں نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں۔

افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی سے پورا خطہ بلخصوص پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، آئے روز پاکستان سے افغان دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کے اعترافی بیان اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے حوالے سے اب عالمی طاقتیں بھی بول پڑیں، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی زیرِ بحث آئی۔

روسی وزیر دفاع کا بھی کہنا تھا کہ خطے کو سب سے بڑا خطرہ افغانستان میں مقیم انتہا پسند دہشت گرد گروپوں سے ہے۔

افغان طالبان نے بارہا کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، روسی وزیر دفاع کا یہ بیان اس بات کی واضح طور پر عکاسی کرتا ہے کہ افغانستان میں پنپنے والی دہشتگردی اب دنیا کی نظروں میں واضح ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی طاقتیں افغانستان کی سرزمین سے دنیا بھر میں ہونے والے حملوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ دہشت گردی کا یہ ناسور پورے خطے میں پھیل جائے گا۔

Card image cap
اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کیے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہمارے تحفظات اور خدشات سننے کے لیے تیار ہو گیا۔

انھوں نے کہا رفح میں آپریشن سے پہلے اسرائیل کو ایسا جامع منصوبہ اور حکمت عملی تیار کرنی ہوگی جس سے رفح میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور غیر ملکی امدادی رضا کاروں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا کے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے سے متعلق امریکا کا مؤقف واضح ہے، اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی انٹونی بلنکن کی اوّلین ترجیح ہے، امریکا کم از کم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتا ہے۔

Card image cap
ہم غزہ میں مزید لاشیں، اسکولوں پر بم باری نہیں دیکھ سکتے، ملالہ

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بم باری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ملالہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر شدید غصہ اور مایوسی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں نصریہ اور الشفا اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح سہہ رہے ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے، انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی رہنماؤں پر زور دیتے رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لیڈرز پر زور ڈالنا چاہیے کہ غزہ میں جنگی جرائم رکوائیں اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لیے ان کیساتھ ہوں، ان کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں۔

اسرائیل اور یوکرین کیلیے اربوں ڈالر کی امریکی امداد منظور

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہوں گی۔


اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں اہداف پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں متعدد ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا، مغربی ایران سے گزرنے والے مسافر طیاروں کارخ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں،جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سخت ترین کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا تھا۔

نیتن یاہو کا اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا وہ کرے گا، دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔

اس سے قبل ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران میں فوجی پریڈ، جدید ترین ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کے خطرے پر تشویش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے ”ایک چھوٹے سے حملے کا”بڑے پیمانے پر اور سخت ردعمل دی جائے گا۔صدر ابراہیم رئیسی کا انتباہ بدھ کو اس وقت آیا جب وہ ایران کی سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔

امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا گیا، سیکیورٹی کونسل کے 12 رکن ممالک نے فلسطین کومستقل رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ سے گریز کیا، سیکیورٹی کونسل ارکان کی اکثریت کی حمایت کے باوجود قرارداد پاس نہ ہوسکی، امریکا کے ویٹو کے بعد فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے امریکا کا اسرائیل کی حمایت میں چوتھی بار ویٹو کا استعمال کیا گیا، فلسطین کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ویٹو پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی ایوان صدر نے کہا کہ امریکا کا درخواست ویٹو کرنے کا اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف بھی کی۔

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

یاد رے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

ایران کا حملہ، اسرائیل نے بڑے نقصان کا اعتراف کرلیا

ایرانی حملے اسرائیلی ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگئے، اسرائیل نے ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر لیا۔ تصاویر اور وڈیوز جاری کر دیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ ایرانی میزائلوں سے نیوایتم ائیر بیس کے تین رن ویز کو نقصان ہوا، نیوایتم ائیر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ائیر بیس ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کے اُس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے اسی سے زائد ڈرونز اور چھ بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا۔

میزائلز اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے، اسرائیل پر تین سو سے زائد ڈرونز اور میزائل حملے کیے گئے، ایران نے پچاس فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور فرانس نے بھی ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو نشانہ بنایا۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی

واضح رہے کہ اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے۔ ایرانی میزائلوں کے کچھ ٹکڑے عراق کے کرد ریجن سے بھی ملے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش