سوشل میڈیا پر یتیم بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیرتعلیم پنجاب سے بچوں کے تمام تر تعلیمی اخراجات برداشت کرنیکا اعلان کردیا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے سوشل میڈیا پر 10 سالہ یتیم بچےعلی حمزہ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لےلیا، پرانی منڈی کے رہائشی علی حمزہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر نے اس یتیم بچے کو اپنے پاس طلب کرلیا۔
سڑکوں پر مختلف اشیا بیچنے والے بچے نے ویڈیو میں وزیرتعلیم سے پڑھنے کی
خواہش ظاہر کی تھی، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچے، اس کے بھائی
اور والدہ کو اپنے گھر بلوالیا۔
وزیرتعلیم پنجاب نے فوری طور پر بچوں کو یونیفارم، کتابیں اور اسکول بیگ دلوا دیا، رانا سکندر نے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اور ماہانہ خرچ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر نے بچوں کیساتھ لنچ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، صوبائی وزیر نے بچوں کی والدہ کو نقد امداد دی اور گھر میں بجلی کا میٹرلگوانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر محنت کش بیوہ خاتون نے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے و بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔
وزارت تعلیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5
سے 9سال تک کے 1کروڑ 7لاکھ 74ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سےباہر ہیں۔
اسی طرح 10 سے 12سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم
سے محروم ہیں۔
21 لاکھ 6ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار
812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں جب کہ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل45 لاکھ
45 ہزار 537 طلبہ وطالبات محروم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہائر سیکنڈری کے59 لاکھ 50 ہزار 609 طلباو طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔
کراچی کے طلبہ نے ملک کا نام روشن کردیا، ٹوکیو بائیو روبوٹک کمپٹیشن میں طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
بائیو میڈیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی طلبہ فخر، اریب اور زیرش نے ملکر ایک پروجیکٹ بنایا ہے جسے ‘روبوٹک گراسپر انٹیی گریٹڈ وتھ ہیپٹک فیڈ بیک میکنزم‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ سرجری کے حوالے سے ڈاکٹرز کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
اس روبوٹ کے باوز ہیں جبکہ اس کے آگے روبوٹک گراسپر بھی لگا ہوا ہے اور ایک ہینڈ ویئر ڈوائس بھی اس کے ساتھ منسلک ہے۔
طلبہ کی جانب سے اس پروجیکٹ کو جاپان میں منعقد ہونے والے آئی ای ای ای ریجن 10 روبوٹکس کمپٹیشن میں پیش کیا گیا جہاں ان کی اس کاوش کو کافی سراہا گیا۔
اس کمپٹیشن میں پاکستان بھر کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حصہ لینے کےلیے اپنے پروجیکٹ بھیجے تھے تاہم سلیم حبیب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تینوں طلبہ کے پروجیکٹ کو مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا۔
روبوٹک مقابلے میں بھارت کی بھی چار ٹیمں شامل تھیں جبکہ مجموعی طور پر
10 ممالک کے طلبہ نے جاپان میں منعقدہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ مقابلے میں
حصہ لیا۔
تیز بارشوں کے پیشِ نظر سندھ کے مختلف اضلاع میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد حیدرآباد میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی کے ضلع وسطی میں جمعرات کے روز تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے اعلان کیا ہے کہ کل سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔
ضلع وسطی میں تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق یہ فیصلہ مون سون تیز بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے بھی کل تیزبارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔
ملتان : کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ 14 اگست بروز بدھ بھی عام تعطیل ہے۔
تفصیلات کے مطابق حضرت بہاالدین زکریا کےعرس پر کل ضلع ملتان میں تعطیل کااعلان کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ نے کہا عرس کے سلسلے میں ضلع ملتان کے 13 اگست کو تعطیل ہو گی ۔
ڈپٹی کمشنرملتان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاﺅ الدین زکریاؒکے 785 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔
برِصغیر پاک و ہند میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھنے والے حضرت بہاﺅ الدین زکریاؒ 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے۔انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمرقند اور مدینہ منورہ سے حاصل کرنے کے بعد اپنی ساری زندگی اس خطے میں دینِ اسلام کو پھیلانے میں وقف کر دی۔
پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پشاوربورڈ کے ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں اس بارت تین طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں طالبات کے نمبر بالکل یکساں ہیں، ثنیہ صافی، سعیدہ سویرہ اور مروا عالم نامی اسٹوڈنٹس کو پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
ثنیہ، سعیدہ اور مروا تینوں طالب علموں نے 1176 نمبرز حاصل کیے ہیں، اس کے علاوہ عائزہ ایاز کی 1175 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔
طالب علم جعفر شاہ نے 1174 نمبرز حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،
پشاور بورڈ کے تحت دسویں جماعت میں امیدواروں کے پاس ہونے کی شرح 87 فیصد
رہی۔