پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کاروباری
ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلے سیشن کا آغاز مثبت
انداز میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 481 پوائنٹس کے ساتھ 93 ہزار کی
عبوری حد کو چھو گیا جو کہ اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی سب سے بڑی عبوری حد
ہے۔
پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 619 پوائنٹس کے ساتھ 93140 پر بند ہوا۔
کاروباری
دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تاہم کاروبار کے
اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 76 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 11977 ارب روپے ہے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے سے92 ہزار 520 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔