صفحہ اوّل
اہم خبریں
پاکستان
کھیل
کاروبار
شوبز
آج کا اخبار
ٹیم
کالمز
کاروبار
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 4716 روپے کم ہوکر2 لاکھ 28 ہزار 395روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 2552 ڈالر فی اونس ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے طے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 355 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 93 ہزار 803 رہی۔
بازار میں آج 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 51 ارب روپے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 277 روپے 86 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر آج 12 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے77 پیسےکا ہے۔
موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لیے ونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں جب کہ اپٹما، ایف پی سی سی آئی سمیت چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 481 پوائنٹس کے ساتھ 93 ہزار کی عبوری حد کو چھو گیا جو کہ اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی سب سے بڑی عبوری حد ہے۔
پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 619 پوائنٹس کے ساتھ 93140 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 76 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 11977 ارب روپے ہے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے سے92 ہزار 520 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا
کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہے۔
حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سردیوں کے تین ماہ کے لیے بجلی پیکج کا اعلان کردیا، پیکج کا اطلاق یکم دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک ہوگا۔
سہولت پیکج کے تحت سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔
گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔
بجلی سہولت پیکج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہوگا۔
بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی پیکج پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور آئی ایم ایف نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لیے ونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔
مانیٹری پالیسی جاری، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی اور آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 250 بیسز پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے نئے پروگرام کی منظوری دی جس سے غیر یقینی کیفیت کم ہوئی ہے اور مجوزہ بیرونی رقوم کی آمد کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ اکتوبر میں کیے گئے سرویز سے صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے اعتماد میں بہتری اور مہنگائی کی توقعات میں کمی ظاہر ہوئی، پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے کم رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ شرح سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں 250 پوائنٹس کی کمی کردی، 250 پوائنٹس کی کمی سے شرح سود 17.5 سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں، برآمدات اور روزگارکے مواقع بڑھیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد شرح سود 17.5فیصد تھی۔
Advertisement
مقبول ویڈیوز
Previous
Next
آج کا اخبار
غیر مستند خبریں
گنڈاپور کی نامناسب زبان، پی ٹی آئی نے صحافی برادری سے معافی مانگ لی
فیچر
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی
جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا
قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا
پاکستان میں یوتھ ہرسال بڑھ رہی ہے لیکن نوکریوں کا فقدان ہے، پلاننگ کمیشن
Advertisement
صحت
ویڈیو گیمز کھیلنے سے ذہنی افعال کو فائدہ ہوتا ہے، تحقیق
پاکستان میں منکی پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش
میو اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ایکسپائر انجیکشن لگا دیے گئے، انکوائری شروع
ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی
بلاگ
گیلپ سروے اور موجودہ سیاسی کشتی
جمہوریت بچاءیں یا ریاست