نجی ایئرلائن کا عملہ اچانک ’بیمار‘ پڑ گیا، پروازیں منسوخ

نجی ایئرلائن کا عملہ اچانک ’بیمار‘ پڑ گیا، پروازیں منسوخ

عملے کے بیمار ہونے کے بعد بھارتی ایئر لائن نے درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں۔

ایئر انڈیا کی بجٹ کیریئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کے عملے ارکان اچانک بیمار پڑ گئے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔

2021 میں قومی ایئر لائن کی نجکاری کے بعد متعارف کرائی گئی نئی بھرتی اور پروموشن پالیسیوں پر عملے کی عدم اطمینان سے بڑے پیمانے پر بیماری کی چھٹی کو جوڑا جارہا ہے۔

ایئرلائن نے جمعرات کو 90 پروازوں کی منسوخی اور متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر بدھ کے روز افراتفری کے مناظر دیکھے گئے جب مشتعل مسافر اپنی پروازوں کے بارے میں پریشان تھے۔

بجٹ کیریئر کے چیف ایگزیکٹو الوک سنگھ نے کہا کہ عملے کے 100 سے زائد ارکان نے بیمار ہونے کو کہا ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن نے مخصوص افراد کے خلاف مناسب اقدامات کیے ہیں لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ترجمان نے کہا کہ ان کے اقدامات سے ہمارے ہزاروں مہمانوں کو شدید تکلیف ہوئی ہے۔