اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سردیوں کے تین ماہ کے
لیے بجلی پیکج کا اعلان کردیا، پیکج کا اطلاق یکم دسمبر 2024 سے 28 فروری
2025 تک ہوگا۔
سہولت پیکج کے تحت سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔
گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔
بجلی سہولت پیکج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہوگا۔
بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
گھریلو
صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا
جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ
ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔
دوسری
جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی پیکج پر آئی ایم ایف کو
اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور آئی ایم ایف نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لیے ونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لیے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع
کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان
بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے
تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔