چینی اور آٹے کی سرکاری قیمت کا اعلان

چینی اور آٹے کی سرکاری قیمت کا اعلان

کمشنر کراچی نے چینی اور روٹی کی سرکاری قیمت مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 137 روپے کلو اور ریٹیل پرائس 140 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیے ہیں۔ چکی کا آٹا 123 روپے کلو کےحساب سےفروخت کیاجائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام کی قیمت 30 روپے ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ الحمدللہ پنجاب میں آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی گئی ہے۔

وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایت پر ڈی سی  لاہور نے روٹی نان کی نئی قیمت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔