چودھری سالک حسین سے  ترکیہ کے سفیر  کی ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل  پر تفصیلی گفتگو

چودھری سالک حسین سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے  ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی  کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں ترکیہ کے سفیر نے چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل  پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور ترکیہ کا مستقبل میں معمول کی  نقل مکانی کے پہلوؤں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔ 

چودھری سالک حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سمندر پاکستانیز غیرقانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے کردار ادا کر رہی ہے، وزارت سمندر پار پاکستانیز نے مہاجر کیمپوں میں آگاہی دینے میں بھی اپنا کردار نبھایا۔  

ملاقات میں  ترکیہ میں  سیاحت، زراعت، سروسز  اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دونوں ملکوں نے ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا۔  چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کو معیاری اور ہنر مند افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ترکیہ کے لوگوں کو پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت دینے کی پیشکش کی۔