پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا

پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا

پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا، وفد میں گورنراسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری و دیگر اہم افسران شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف اورعالمی بینک میں اہم ملاقاتیں کرے گا، جس میں آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج اور چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے قرض پر بات ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا اور پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی بہترہوتی معیشت پر بریفنگ دیں گے۔

دورے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چین، سعودی عرب، عرب امارات اور ترک وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستانی وفد کی دیگر مالیاتی اداروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ خارجہ کے سینئراہلکاروں سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں وزیر خزانہ امریکی حکومت سے پاکستان کی معیشت اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔