نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

علاوہ ازیں بابر اعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔