نجی اسکولوں کی لاپروائی نے میٹرک کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگادیا

نجی اسکولوں کی لاپروائی نے میٹرک کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگادیا

کراچی میں کل سے میٹرک امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے مگر متعدد اسکولوں کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ ہی نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد میٹرک بورڈ پہنچ گئی، متعدد نجی اسکولزکی جانب سے فارم ایجنٹس کو دیے گئے تھے، نجی اسکول کے حکام کا کہنا ہے کہ ایجنٹس فارم اور فیس لے کر غائب ہوگئے ہیں۔

طلبہ نے بتایا کہ کل سے امتحانات کا آغاز ہے مگر اسکولوں نے ایڈمٹ کارڈ نہیں دیے، ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

میٹرک بورڈ ترجمان نے کہا کہ نجی اسکولوں نے بروقت فارم جمع نہیں کرائے تھے، جن اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کروائے تھے وہ آن لائن پرنٹ نکال سکتے ہیں۔ آخر ی دنوں میں ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتاہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ بورڈ سے بھی ایڈمنٹ کارڈ کا پرنٹ نکلوا سکتی ہے، وہ طلبہ جو امتحانی فارم جمع کرانے آئے ہیں ان کے فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔