ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی
ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ْ
قومی ادارہ صحت کے مطابق سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ، قلعہ عبداللہ سے 2 سالہ بچے اور کیماڑی کراچی میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بچوں میں معذوری کی علامات 22 مئی اور 3 جون کو ظاہر ہوئیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اس سال ملک میں 8 میں سے 6 کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، انسداد پولیو مہم میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔