شہید بھٹو کی برسی کا  روایتی جلسہ اس سال 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو ہو گا

شہید بھٹو کی برسی کا روایتی جلسہ اس سال 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو ہو گا

پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو  گڑھی خدا بخش شہدا قبرستان میں  جلسہ  قائد عوام کی برسی کا جلسہ احتامِ رمضان میں دس روز کے لئے ملتوی کر دیا ۔

4 اپریل کو قائد عوام کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کردیا گیا ۔  بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ شہید بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسہ عام 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگا۔  14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے۔ 

گڑھی خدابخش میں 4 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان بھر سے جیالے اور عوام شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ فلکیت کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس رمضان میں 29 روزے ہوں گے اور عید الفطر پاکستان میں  10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح عید کے روایتی تین دن گزرنے کے بعد شہید بھٹو کی برسی کا جلسہ رکھا گیا ہے۔