دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، محسن نقوی کا خضدار دھماکے  پر اظہار افسوس

دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، محسن نقوی کا خضدار دھماکے پر اظہار افسوس

 وفاقی داخلہ محسن نقوی نے  خضدار، بلوچستان میں  دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک دھرتی سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ 

وزیر داخلہ  محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور  صبر جمیل کی دعا کی۔  اور   دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے  دعا بھی کی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ پاک دھرتی سے اس ناسور  کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔