جنرل فیض حمید  پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بن گئی

جنرل فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بن گئی

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے میجر جنرل عہدے کے افسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلئے ٹاپ سٹی انکوائری کمیٹی اعلٰی عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے۔

 سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے۔   سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ٹاپ سٹی سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

 اعلی سطح کمیٹی الزامات کا جائزہ لے کر تحقیات کرے گی اور تحقیقات کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے گی جس میں انکوائری کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ انکوائری کمیٹی میجر جنرل عہدے کے افسر کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔