صفحہ اوّل
اہم خبریں
پاکستان
کھیل
کاروبار
شوبز
آج کا اخبار
ٹیم
کالمز
📍 شہر منتخب کریں
لاہور
اسلام آباد
حیدرآباد
بہاولپور
پشاور
اہم خبریں
اہم خبریں
کفایت شعاری، بچت اقدامات سے عام آدمی کو 129 ارب کا ریلیف دیا، وزیراعظم شہباز شریف
لاہور میں کالے بادلوں نے شام کردی، بارش سے موسم خوش گوار، بجلی نظام درہم برہم
ایران پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے: ایرانی سفیر
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
راولپنڈی: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار
ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کا مفت ورژن متعارف کرانے کیلئے تیار
انفارمیشن ٹیکنالوجی
ایکس (ٹوئٹر) میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ گروک تک رسائی اب تک ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین تک محدود ہے۔
مگر اب لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اس اے آئی چیٹ بوٹ کا مفت ورژن متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کی جانب سے ایکس پوسٹس میں بتایا گیا کہ گروک کا مفت ورژن مخصوص خطوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو گروک کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔
مثال کے طور پر وہ گروک 2 ماڈل سے 2 گھنٹوں میں 10 سوالات پوچھ سکیں گے اور ایک دن میں 3 تصاویر کا تجزیہ کراسکیں گے۔
گروک کو مفت استعمال کرنے کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔
اس مقصد کے لیے اکاؤنٹ کم از کم 7 دن پرانا ہونا ضروری ہوگا اور اسے کسی فون نمبر سے لنک کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے گروک 2 ماڈل اگست 2024 میں متعارف کرایا تھا جو تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ستمبر 2024 میں کمپنی کی جانب سے اس ماڈل کو تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت سے لیس کیا گیا تھا۔
اب تک یہ فیچرز صرف ایکس پریمیئم اور پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب تھے مگر اب تمام افراد انہیں استعمال کرسکیں گے۔
اس کا ممکنہ مقصد گروک صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ فیڈ بیک سے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔
581 لوگوں نے اس پوسٹ کو دیکھا
Share
ایک جائزہ چھوڑیں۔
پیغام بھیجیں
ایک جائزہ چھوڑیں۔