عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں 9 مئی کے ملزمان کو سزا کیوں نہیں مل رہی؟ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا کیوں نہیں مل رہی، ایسے لوگوں کو ضمانت کیوں مل جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گھناؤنا فعل کرنے والوں کو کیوں سزا نہیں ملتی۔ گزشتہ سال 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا، وہ ایک سیاہ ترین دن تھا، سوچتی رہی وہ کس طرح پاکستانی ہوگا جس نے اس مقام کو جلایا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم اس جگہ پر کھڑے ہیں، جس کو جناح ہاؤس کہتے ہیں، وہ قائداعظم جس کی وجہ سے ہم سب آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک پاکستانی جو اپنے ملک سے محبت کرتا ہے وہ اس طرح کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ 9 مئی کو دہشت گردوں نے دانستہ طور پر شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے۔

مریم نے کہا کہ ایک دہشت گرد جماعت نے دانستہ طور پر لوگوں کو حملوں کیلئے اکسایا، یہ لوگ اب کہتے ہیں کہ خواتین کو کیوں جیلوں میں رکھا گیا ہے، کہتے ہیں ہمارا 9 مئی سے تعلق نہیں، آپ کے خاندان کا بھی اس سے تعلق ہے۔ آپ نے جن دہشت گردوں کو تربیت دی ہوئی تھی اس کا بھی اس سے تعلق ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے ان سے بات کیوں نہیں کرتے، وہ ایک سیاسی جماعت نہیں، دہشت گرد جماعت ہے، ہم ایسی دہشت گرد جماعت سے بات نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی باقاعدہ 3،4 ماہ پہلے پلاننگ کی گئی، 9 مئی کے واقعات کیلئے باقاعدہ لوگوں کو تربیت دی گئی۔ آج جو آپ کاٹ رہے ہیں یہ خود بویا ہے، اس کی سزا آپ کو مل کررہے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ طاقت اور بدمعاشی سے اقتدار حاصل کرنا دہشت گردوں کی سوچ ہے، 9 مئی کا سانحہ کرنے والوں کو کوئی ملال اور شرمندگی نہیں۔

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟