ایف آئی اے پشاور کی کارروائی، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

ایف آئی اے پشاور کی کارروائی، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

  ایف آئی اے نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے  2 موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے گولڈ ہتھیا چکا ہے۔ ملزم سجاد حسین کا تعلق ہری پور سے ہے۔ ملزم خود کو حساس ادارے کا آفسر بھی ظاہر کرتا رہا ہے جبکہ پیشے کے اعتبار سے موٹر مکنیک ہے۔

 ملزم نے شکایت کنندہ کو سپوفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کال کیں جہاں اُس نے خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ظاہر کر کے شکایت کنندہ کو جعلی گولڈ انکوائری کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملزم نے واٹس ایپ پر بھی رابطہ کر کے تحصیلدار کے خلاف جعلی انکوائری میں شکایت کنندہ کو ہوٹل میں طلب کیا۔ ملزم کے ساتھ متعدد جعلی اہلکار بھی ہوٹل میں موجود تھے۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو من گھڑت گولڈ انکوائری کے نام پر 25 تولے گولڈ بمعہ رسیدوں کے طلب کیا۔