سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی قدر کھونے لگا

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی قدر کھونے لگا

ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت کم ہوگئی جبکہ ڈالر بھی سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے، سونا 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس 2317 ڈالر پر آگیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.12 روپے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 278.35 روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279.50 روپے تک میں فروخت ہوا۔