کورونا وائرس کی نئی شکل، پاکستان میں کئی متاثرین کی تصدیق ہو گئی

کورونا وائرس کی نئی شکل، پاکستان میں کئی متاثرین کی تصدیق ہو گئی

 کورونا وائرس کی نئی شکل بھی پاکستان پہنچ گئی۔ کئی متاثرین کی نشاندہی ہو گئی۔

کووڈ 19 کا نیا ویریئنٹ جے این ون پشاور میں دریافت ہوا ہے جہاں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ میں تصدیق کی ہے کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر  ہیں۔

 رواں سال صوبے میں کووڈ 19 کے مختلف ویرئینٹس سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے ہیں۔ے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے،کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے متعلق رسمی طور پر  پبلک ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے تاہم وبا سے بچنے کے لئے عوامی آگاہی کی کوئی کیمپین نہیں چلائی جا رہی۔