لاہور: صبح سویرے ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

لاہور: صبح سویرے ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

شہر میں صبح سویرے ہلکی بارش نے موسم سہانا کر دیا ، بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے راج سے سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک رہنے کے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اور رواں ہفتے بارش کا سپیل شہر میں وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی۔
آسمان سے گرتی بوندوں نے سماں باندھ دیا ہے۔ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ،بہار کی رم جھم نے موسم کے تیور بدل دیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی مرید بارش ہو سکتی ہے ۔رواں ہفتے بارش کا سپیل جاری رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 201 ریکارڈ۔فیز8-ڈی ایچ اے 306،سید مراتب علی روڈ 250,کینٹ پولو گراؤنڈ204 ,فدا حسین ہاؤس 228 ،ٹھوکر نیاز بیگ 109 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔