اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں بجلی فراہمی کے مرکز میں آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی گروپ نے اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پر علاقائی عسکریت پسندوں کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی گروپ اسلامی مزاحمت اور یمن کا انصار الله اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں خونریزی 152 دن سے جاری ہے جس میں شہداء کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔