سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، حکومت نے پنشن کے بوجھ کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں حکومت نے پنشن کے بوجھ کو کنٹرول کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پیکیج سے نئے بیل آؤٹ پیکج سے قبل اصلاحات کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اخراجات میں بہت بڑابوجھ پنشن کاہےجوحکومت کواٹھاناپڑتاہے، پنشن کاسسٹم تمام اداروں پرلاگوکرنےکی ضرورت ہے، جب بھی اس کی منظوری ہوئی سرکاری محکموں،اداروں میں لاگوہوگا۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن کابوجھ کم کرناپاکستان میں سروس کادورانیہ بڑھانےکےحوالےسےمعاملات زیر غور ہیں، جب تجاویزحتمی شکل اختیارکرجائیں گی توآپ کوآگاہ کردیاجائے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ریٹائرمنٹ اورپنشن کےسالانہ بہت بڑےاخراجات ہیں، پنشن اصلاحات پر مشاورت سے کام کر رہے ہیں ،ریٹائرمنٹ عمرکی بات تمام اداروں کیلئے ہے، سول سرونٹ، آرمڈ فورسز یا جوڈیشری کےحوالےسےایکٹ میں ترامیم ہونی ہے، یہ سب ممکن تب ہوگاجب پارلیمنٹ منظوری دے گا۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ اسٹرکچرل ریفارمزبھی ہمارے ایجنڈےکاحصہ ہے، جوملک سرواؤکرتاہےوہی آگے بڑھے گا، ہماری معیشت ٹھیک ہےتوہرچیزٹھیک ہوگی، چیزوں کوآئیسولیشن میں نہ لیاجائے، کل والےکیس پرمیری رائے آچکی ہے۔

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟