3

جنگل کے ’راجا‘ سے آنکھیں چار کریں

جنوبی افریقہ میں شیر کی فوٹوگرافی کے لیے سیاحوں اور فوٹوگرافرز کو آسانی فراہم کرنے کے لیے شیشے کا بکس نصب کر دیا گیا۔

جنوبی افریقہ میں جنگل کے شیر سے آنکھیں چار کرنے کے لیے ایک کنزرویشن پارک میں شیشے کے باکس نصب کر دیے گئے ہیں۔ ایک این جی او کی جانب سے نصب کیے جانے والے اس شیشے کے باکس کا مقصد جہاں سیاحوں اور فوٹوگرافرز کو شیروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا مواقع فراہم کرنا ہے، وہیں شیروں کے تحفظ کے لیے فنڈز کا حصول بھی ہے۔ واضح رہے کہ اِس سہولت کے بعد کافی سیاح اور فوٹوگرافرز جنوبی افریقہ کے کنزرویشن پارک کا رُخ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں