12

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کی گئی۔

مزار قائد پر پاکستان ائیر فورس( پی اے ایف) اصغرخان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ 55 کیڈیٹس پر مشتمل دستے میں 5 خواتین کیڈیٹس بھی شامل ہیں۔

ائیرآفیسرکمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل حامدرشید تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

دوسری جانب لاہور میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر بھی یوم دفاع کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاک افواج کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کےچاق و چوبند دستے نے میجر شبیر شہید کے مزار پر سلامی پیش کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور میجر شبیر شریف شہید کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

میجر شبیر شریف شہید کے بیٹے تیمور شریف اور بہن نے بھی مزار پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ جی او سی 11 ڈویژن میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے بھی میجر شبیر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں