15

داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 11 ہوگئی

داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی میو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد  شہداء کی تعداد 11 ہوگئی۔مزید خبریں:داتا دربار خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

سانحہ داتا دربار کئی گھرانوں کا سکون اجاڑ گیا، لاہور کی فضا دورسرے روز بھی سوگوار ہے، ہر طرف اداسی چھائی ہے، داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی پولیساہلکار میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد دھماکے کے شہداء کی تعداد 11 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا نام صدام حسین ہے اور وہ قصور کا رہائشی تھا، شہید اہلکار کی میت کو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داتا دربار گیٹ نمبر 2 کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوئے اور 24سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں