55

مودی کی کشکول تھامےتصویر لگانے پر بھارتی سیاستدان گرفتار

سوشل میڈیا پر مودی کی کشکول تھامےتصویر لگانے پر بھارتی سیاستدان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تامل ناڈو کے مقامی سیاستدان ستھیا راج بالو نے مودی کی تصویر میں ایڈیٹنگ کر کے انہیں کشکول ہاتھ میں لیے دکھایا تھا۔

ستھیا راج نے یہ تصویر 26 جنوری کو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ،جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی باقاعدہ شکایت پرستھیا راج کو گرفتار کرکے ان پر امن عامہ کو خراب کرنے اور سماج میں طبقاتی فرق پیدا کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں