سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی قومی احتساب بیورو کا ایل جی ریفرنس واپس لینے پر ریفرنس خارج کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس ختم کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب ریفرنس کیس کی سماعت کی جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ اس درخواست پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اس کیس میں نامزد تمام ملزمان سے ریفرنس ختم کر دیا۔

سماعت کے موقع پر شاہد خاقان عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2019 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا جس میں مفتاح اسماعیل سمیت 8 دیگر ملزمان بھی نامزد تھے۔ نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔

ایل این جی کیس : نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اس وقت نیب نے شاہد خاقان کو لاہور سے گرفتار اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی معزولی کے بعد 2016 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا بعد ازاں ان کے ن لیگ سے فاصلے بڑھتے گئے اور انہوں نے باقاعدہ ن لیگ سے راستے جدا کرنے کا واضح اعلان کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش