10

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے:آرمی چیف

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، آخری گولی، آخری فوجی اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ حالیہ دنوں دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، پاکستان نےاپنی ذمہ داریاں پوری کردیں اب دنیا کی ذمہ داری ہےکہ وہ دہشت گردی کےخلاف اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل نہیں ہوجاتا۔

اس سے قبل مرکزی تقریب کے آغاز پر بگل بجا کر شہداء کو سلام پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، جبکہ غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہیں۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکا نے کھڑے ہوکر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں شہدا کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہل خانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔

اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں