11

کشمیریوں کی حمایت، اعصام نےریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا

یو ایس اوپن میں اعصام الحق نےاپنا میچ ریڈ آرم بینڈ پہن کر کھیلا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا ہے۔

اعصام الحق یو ایس اوپن کے میچ میں شرکت کےلئے پہنچے تو ہاتھ میں ریڈ آرم بینڈ تھا ، سوشل میڈیا پر میسچ میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیریوں سے محبت حمایت اور یکجہتی کے لیے یہ انداز اپنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ کشمیریوں کو مشکل وقت سے نبٹے کے لئے اللہ ہمت دے، پاکستان زندہ باد کشمیر پائندہ باد ۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن کے ڈبلز ایونٹ میں اعصام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں