7

چالان کیوں کیا؟ شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

طاقت کا نشہ یا پیسے کا غرور ، لکشمی چوک میں کار سوار نے چالانکرنے پر ٹریفک وارڈن ساجد پر گاڑی چڑھا دی اور فرار ہوگیا، ساتھی وارڈنز نےگاڑی پکڑ کر تھانہ میں بند کردی۔
ایس پی سٹی ٹریفک کے مطابق لکشمی چوک کے قریب رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈنساجد نے گاڑی کو روکاجس پر ڈرائیور نے چالان ٹکٹ لینے کی بجائے وارڈن پر گاڑیچڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ڈرائیور کے گاڑی چڑھانے پر وارڈن ساجد زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو قنضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں