3

بھارت کا آج یومِ آزادی پاکستان میں یوم سیاہ کے طورپرمنایا جارہا ہے

شمیریوں پر بھارتی مظالم کو اُجاگر کیا جارہا ہے، مُلک میں ریلیا ں اوردنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔مزید خبریں:لاہور میں طوفانی بارش ، نشیبی علاقے زیرآب آگئے

کشمیر   تیرا حُسن ہوا درد کی تصویر 

آنسو ہیں تیری آنکھ میں پیروں میں زنجیر

بھارت کا یوم آزادی، پوری قوم سراپا احتجاج، آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے۔  بھارتی جارحیت کیخلاف ریلیاں نکالی جائیں گی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جشن آزادی بھی سادگی سے منایا گیا۔مزید خبریں:ریلوے انتظامیہ عید کے بعد بھی ٹرین شیڈول معمول پر لانے میں نا کام

ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا یہ ممکن ہے؟ تم ہی کہو؟

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ پر آج قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا،  لاہورکی اہم شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔ جبکہ گورنر ہاؤس اور شہر کی اہم عمارتوں پر کشمیری پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔مزید خبریں:” بھارت کی کشمیر پرقبضےکی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے”

یوم سیاہ پرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلی, ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نےریلی کےروٹ کا دورہ کرکےسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا, شرکا کو 3 درجاتی سکیورٹی حصار سے چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو  کی ٹیمیں ریلی کے روٹ،ملحقہ مقامات پرپٹرولنگ کریں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار  کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ  پوری قوم متحد ہے، آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے, لاہور میں آج شام یوم سیاہ پر ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارتی یوم آزادی پر پورا پاکستان مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے،  پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں،  پاکستان دُنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، مودی کو مظلوم کشمیریوں کے لہو کا حساب دینا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں