40

شہباز شریف کی کچن کابینہ کونئے پاکستان میں بھی اہم تقرریاں مل گئیں

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کچن کابینہ کے افسران نئے پاکستان کی پنجاب حکومت میں بھی عہدے لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔مزید خبریں:میرا اپنے استاد محترم کی عیادت کیلئے پہنچ گئیں

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ، نبیل احمد اعوان ، نسیم سادق اور عبداللہ خان سنبل ماضی میں پاکستان مسلم لیگ( ن) حکومت کے انتہائی قریب رہے ہیں اور اقتدار کے مزے اُڑاتے رہے ہیں،اب نئے پاکستان میں بھی سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کچن کیبنٹ نےاہم تقرریاں حاصل کرلی ہیں،نبیل احمد اعوان سیکرٹری ایکسائز،نسیم صادق سیکرٹری فوڈتعینات ہوگئے ہیں۔

سابق کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل کوسیکرٹری سروسزتعینات کردیاگیا جبکہ شہبازشریف کےسابق سیکرٹری کوآرڈینیشن ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کوسیکرٹری آبپاشی لگادیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں