71

15سالہ لڑکی کی7.7فٹ لمبی سنہری زلفیں

یوکرین کی 15سالہ لڑکی کی7.7فٹ لمبی سنہری زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

یوکرین کے دارالحکومت کائیوسے تعلق رکھنے والی اولیناکورزینیوک نامی لڑکی بچپن سے اپنے بال بڑھا رہی ہے اور نہ صرف اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہے بلکہ بالوں کی نشونما کیلئے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہے اور اپنی زندگی میں آج تک اس نے کبھی بال نہیں کٹوائے۔

یوکرینی لڑکی کی 7.7فٹ لمبی سنہری زلفوں نے جہاں دیکھنے والوں کوحیران کردیا ہے تو وہیں اُس نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پرنیشنل ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

رپوٹس کے مطابق دنیا میں اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کے سب سے لمبے بال ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے جسے جلد باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائیگا۔

اس سے قبل یہ گنیز ریکارڈ 16سالہ بھارتی لڑکی نیلاشی نے پانچ فٹ سات انچ سے قائم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں