61

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید

سری نگر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے ضلع شوپیاں اور بانڈی پورہ کا محاصرہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیری میڈیا رپورٹس کے مطابق بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12سالہ بچے سمیت 3کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد وادی کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارجیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے کشمیریوں پربھی قابض بھارتی فوج نے شیلنگ کی۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی میں کل سے اب تک 6کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

گزشتہ روز قابض فوج نے بارہ ملا میں 2 اور بانڈی پورہ میں 1کشمیری کو شہید کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں