99

ننھے میاں کاپہلی بار لیموں چکھتے ہوئے دلچسپ انداز

آئر لینڈ میں ایک ماں نے اپنے ننھے شہزادے کو پہلی بار لیموں تھما دیاجس پر چکھتے ہوئے بچے نے دلچسپ تاثرات کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کے لیموں چکھتے ہوئے دلچسپ انداز نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کردیا ہے ۔

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے تعلق رکھنے والے بچے کی والدہ نے اپنے بیٹےکو لیموں کے ذائقے سے روشناس کروانے کی ٹھانی اور لیموں چٹا دیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بچے کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں